ملاکنڈ کے پہاڑوں پرجنگل میں آگ بھڑک اٹھی

ہاٹ لائن نیوز : باٹا پیران ، ملاکنڈ کے پہاڑوں میں ، نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک اٹھی ہے ، جو جنگل میں تیزی کیساتھ پھیل گئی ، جس سے سیکڑوں ایکڑ اراضی میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع نے بتایاہےکہ آگ کیوجہ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری محاذوں کو خالی کرالیاگیا تھا ، اور اہلکاروں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔
ریسکیو ٹیمیں ، ملاکنڈ لیویز اور ایف سی کے اہلکار آگ کوبجھانے کیلئے مشترکہ طورپرکارروائی کررہے ہیں ، لیکن مشکل راستوں اور اندھیرے کیوجہ سے ، امدادی کام میں مشکلات ہے۔
آگ نے جنگل کے ایک بڑےعلاقےکو گھیرلیا ہے ، جبکہ حکام کااکہنا ہے کہ آگ پرمکمل کنٹرول کیلئے مزیدنفری اور وسائل طلب کیےگئےہیں۔









