ملائیشیا کے وزیراعظم کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازدیاگیا

0
154
ملائیشیا کے وزیراعظم کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازدیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : صدر آصف علی زرداری کیجانب سے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ملائیشین وزیراعظم کو نشان پاکستان دینے کی تقریب جمعرات کو ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں صدر کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی اور اعزاز کے بعد انور ابراہیم سے مصافحہ کیا۔

تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو،وفاقی وزیر احسن اقبال، اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی۔

Leave a reply