مقبوضہ کشمیر میں بس پر فائرنگ، 9 ہندو یاتری ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : مقبوضہ کشمیر میں اتوار کی شام چھ بجے ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ کے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ یہ واقعہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع رئیسی میں پیش آیا۔
مقبوضہ کشمیر کی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے کشمیری علیحدگی پسندوں پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ حملے میں 33 افراد زخمی بھی ہوئے۔








