مقابلوں میں زخمی پنجاب پولیس کےجوانوں کے لیے غازی میڈل

0
393
مقابلوں میں زخمی پنجاب پولیس کےجوانوں کے لیے غازی میڈل

ہاٹ لائن نیوز : شرپسندوں کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو حوصلے بلند رکھنے کے لیے غازی میڈل سے نوازا جا رہا ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 12 افسران اور جوانوں کو غازی میڈل سے نوازا۔ سنٹرل پولیس آفس کی غازی دیوار پر بہادر افسروں اور جوانوں کے نام کندہ ہوں گے۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ افسران اور جوانوں نے بہادری سے جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کیا۔ غازی قرار دیئے گئے افسران اور جوان بہترین سہولیات کےحقدار ہیں۔ پولیس فورس کامورال بلندرکھنےکیلیے غازیوں کی خدمات کااعتراف انتہائی ناگزیر ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے افسران اور جوان چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ بہادر افسران اور جوانوں کی بحالی اور انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

Leave a reply