معروف گلوکارہ کی گھر میں پراسرار موت

معروف گلوکارہ کی گھر میں پراسرار موت
جنوبی کوریا کی مشہور و معروف گلوکارہ اپنے ہی گھر میں مردہ حالت میں ملی ہیں، گلوکارہ کی ایجنسی ’برینڈ new میوزک‘ نے 6 اگست کو موت کی تصدیق کی اور کہا کہ لی من کے شوہر نے رات گھر واپس آنے پر اُنہیں مردہ حالت میں دیکھا، ایجنسی نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ پولیس موت کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔
جب تک تفتیش مکمل نہ ہو قیاس آرائیوں سے گریز کریں، ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ لی من کی آخری رسومات اہل خانہ کی خواہش کے مطابق ادا کی جائیں گی، انہوں نے 1999ء میں کیریئر شروع کیا ان کے مشہور ایلبمز میں ‘ ڈے بائے دے ‘ اور ’ڈیزائر اینڈ ہوپ‘، شامل ہیں۔








