
ہاٹ لائن نیوز : کولمبیا کے مشہور گلوکارہ شکیرا کو پیٹ کی تکلیف کیوجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ، جسکی وجہ سے انکے عالمی دورے کے تحت پیرو میں کنسرٹ ملتوی ہوگیا۔
شکیرا نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا ہے ، ‘مجھے افسوس کیساتھ کہنا پڑرہاہے کہ پیٹ کی تکلیف کیوجہ سے مجھے کل رات اسپتال جانا پڑا اور میں ابھی بھی علاج کروارہی ہوں۔ ڈاکٹروں نے مجھے مشورہ دیا ہے کہ اسوقت میری حالت اسٹیج پر پرفارم کرنے سے قاصر ہے۔ ‘
اپنے کنسرٹ کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ، شکیرا نے کہا کہ وہ پیرو کے شائقین سے ملنے کیلئے بے تابی سے انتظار کر رہی ہیں لیکن جلد ہی صحتیاب ہونیکی امید کر رہی ہیں۔









