مسینجر نےبھی دلچسپ فیچرکااضافہ کردیا

0
741
مسینجر نےبھی دلچسپ فیچرکااضافہ کردیا

ہاٹ لائن نیوز : میٹا کی مقبول چیٹ ایپ میسنجر نے ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے۔

اگر آپ دوستوں کے ساتھ چیٹ کرنے کے لیے میسنجر کا استعمال کرتے ہیں، تو اب آپ ایموجیز کے ذریعے پیغامات کا جواب دے سکتے ہیں۔

جی ہاں، اس مقصد کے لیے میسنجر ایپ مختلف ایموجی ری ایکشن تجویز کرے گی جنہیں صارف پیغامات کا جواب دینے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

ویسے تو میسنجر میں ایموجی ری ایکشن کا آپشن پہلے سے موجود ہے لیکن اب اسے بہتر کر دیا گیا ہے۔

اب صرف ایک بٹن دبانے سے وہ ایموجیز تلاش کیے بغیر اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین اپنی پسند کے ایموجیز سیٹ کر سکتے ہیں جبکہ یہ فیچر صارفین کے لیے چیٹ کے تجربے کو مزید پرلطف بنائے گا اور وہ کسی میسج کا فوری جواب دے سکیں گے۔

Leave a reply