مسلم لیگ ن کا سیاسی پاور شو، تیاریاں مکمل

0
79

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان مسلم لیگ (ن) آج قصور میں سیاسی پاور شو کرنے جا رہی ہے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) آج حلقہ این اے 132 میں جلسہ کرے گی، جلسہ دوپہر ایک بجے کھڈیاں خاص میں ہوگا، کھڈیاں خاص ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

کھڈیاں خاص ریلوے سٹیشن گراؤنڈ میں مہمانوں کے لیے بہت بڑا سٹیج بھی تیار کیا گیا جب کہ ریلوے گراؤنڈ میں 20 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئیں۔

سابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اسی حلقے این 132 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور آج اپنے حلقے کے عوام سے خطاب کریں گے جب کہ نواز شریف اور مریم نواز بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

قصورجلسےمیں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کیساتھ مسلم لیگ (ن) کےسینئررہنمابھی شریک ہوں گے جب کہ مقامی قیادت ملک احمدخان کی قیادت میں مہمانوں کااستقبال کرےگی۔

Leave a reply