مسجد خدیجۃ الکبریٰ حملہ: وزیرِاعظم کا شہدا کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان

0
30
مسجد خدیجۃ الکبریٰ حملہ: وزیرِاعظم کا شہدا کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی مسجد خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ کیا اور واقعے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی بربریت کی مثال ملنا مشکل ہے اور یہ واقعہ معاشرے میں تفریق پیدا کرنے کی ایک سازش تھا، جو عوام کے اتحاد کے باعث ناکام ہوگئی۔
دورے کے موقع پر وزیرِاعظم نے شہدا کے ورثا کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شدید زخمی ہونے والوں کو 30 لاکھ روپے جبکہ معمولی زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں جان قربان کرنے والے عون عباس شہید کے گھر بھی حاضری دی۔ انہوں نے عون عباس کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو ایسے بہادر افراد پر فخر ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بڑے نقصان سے بچانے کی کوشش کی۔
وزیرِاعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ملک میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a reply