مسجد اقصی غیر معینہ مدت تک بند

مسجد اقصی غیر معینہ مدت تک بند
اسرائیل نے ایران کے حملے کے بعد مسجد اقصیٰ کے دروازے بند کر دیے ہیں، مسجد اقصیٰ کو غیر معینہ مدت تک بند کر کے فلسطینیوں کو مسجد میں داخلے سے روک دیا، مغربی کنارے میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، اسرائیل نے فجر کی نماز کے بعد مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا اور وہاں پر موجود نمازیوں کو زبردستی باہر نکال دیا، اسرائیلی فورسز نے نمازیوں کو بے دخل کر کے مسجد کے تمام دروازے بند کر دیے، کوویڈ کے بعد پہلی مرتبہ ہے کہ مسجدِ اقصی کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔








