
ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے شہر شکارپور میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر جانبحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
شکارپور کے تھانہ ناپرکوٹ کی حدود میں ڈاکوؤں نے کراچی سے کشمور جانیوالی مسافر کوچ کو لوٹنے کی کوشش کی۔
مسافر کوچ نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مسافر غلام حیدر موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 5 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ڈاکو دیہی علاقوں میں فرار ہوگئے، لاش اور زخمیوں کو خانپور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مسافر کوچ کراچی سے کشمور جارہی تھی، واقعے کے بعد مسافروں نے انڈس ہائی وے پر احتجاج بھی کیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔









