مسافر وین کوحادثہ، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

0
215
مسافر وین کوحادثہ، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : شیخوپورہ میں موٹروے کوٹ عبدالمالک کے قریب مسافر بس وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

المناک حادثہ موٹروے پر کوٹ عبدالمالک کے قریب پیش آیا۔ وین کوہاٹ سے لاہور آرہی تھی کہ مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ پانچوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے جانبحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Leave a reply