
ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’مریم کی دستک‘‘ موبائل ایپلی کیشن کی 65 سروسز ہر ضلع میں شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں دستک منصوبے کی توسیع کی منظوری دی گئی۔ مریم نواز نے دسمبر تک پنجاب کے تمام اضلاع میں ’’مریم کی دستک‘‘ سروس فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ لاہور میں ’’مریم کی دستک‘‘ کی سروسز بڑھا کر 40 کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ اگست میں لاہور میں مریم کی دستک سروسز کی تعداد 65 تک پہنچ جائیگی۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی نے مریم کی دستک پراجیکٹ کی توسیع پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں دستک موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دستک ایپ پر خدمات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔









