مریض کے پیٹ میں زندہ مچھلی

ہاٹ لائن نیوز : ڈاکٹروں نے سرجری کر کے ایک شخص کے پیٹ سے زندہ ایل مچھلی نکال لی، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ ویتنام کے صوبے کوانگ نین میں پیش آیا ہے جہاں 34 سالہ شخص پیٹ میں تکلیف کے باعث اسپتال آیا تھا۔
ڈاکٹرز نے شدید تکلیف میں مبتلا شخص کا الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے کیا جس سے معلوم ہوا کہ مریض کے پیٹ میں کچھ ہے جو اس کی جان کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے،ڈاکٹرز نے مریض کے پیٹ کی سرجری کی اور مریض کی آنتوں سے 30 سینٹی میٹر لمبی زندہ ایل مچھلی نکال لی جسے دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔









