مرچوں سےبھرا ٹرک الٹنےسے موٹرسائیکلوں کوحادثہ

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں شارع فیصل ڈرگ روڈ پر مرچوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، کالونی روڈ سے ڈرگ روڈ تک ٹریفک جام ہوگیا۔
ٹرک کو پیش آنیوالے حادثے کے باعث ٹریفک جام ہو گیا جسکے باعث شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے۔
ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ٹرک نوکوٹ سے جوڑیا بازار جا رہا تھا، ٹرک میں مرچوں کی 3سوبوریاں تھیں۔ ٹرک ڈرائیور کیمطابق ایکسل ٹوٹنے سے ٹرک الٹ گیا۔









