مردہ خانے میں رکھی لاش کی آنکھ غائب

0
211
مردہ خانے میں رکھی لاش کی آنکھ غائب

ہاٹ لائن نیوز : بھارت کے ایک اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی ایک لاش کی آنکھ مبینہ طور پر غائب ہوگئی ہے جس کے بعد اسپتال میں کہرام مچ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاش کی آنکھ غائب ہونے کا واقعہ بھارت کے شہر پٹنہ کے اسپتال میں پیش آیا جس کا الزام ڈاکٹروں نے چوہوں پر عائد کردیا۔

بھارت کے شہر پٹنہ کے ایک ہسپتال میں دوران علاج انتقال کر جانے والے مریض کی ایک آنکھ کو مبینہ طور پر مردہ خانے میں چوہوں نے کاٹ لیا۔

گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والے فنتاس کمار نامی شخص کو پٹنہ کے نالندہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال لایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔

اس شخص کے بہنوئی کو ہسپتال کے منفی رویے پر شک ہو گیا اور دعویٰ کیا کہ مذکورہ ہسپتال انسانی اعضاء کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہے، ان کی غفلت پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسے لاپرواہ ہو سکتا ہے۔ یا تو ہسپتال میں کسی نے گولی چلانے والوں کے ساتھ سازش کی، یا ہسپتال کے عملے کا اس مذموم کاروبار میں ہاتھ ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ متوفی کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ لاش کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے جب کہ ڈاکٹروں کا دعویٰ ہے کہ چوہوں نے آنکھ کھا لی ہوگی تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Leave a reply