
مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کی چاندی
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کو معطلی کی تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ، ان تمام 77 اراکین کو تیرہ مئی 2024 کو معطل کیا گیا تھا، معطلی کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی ان کی تنخواہیں روک لی گئی، قومی اسمبلی کے 22 اراکین میں سے 19 کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔
قومی اسمبلی کے انیس اراکین کو تیرہ مئی سے لے کر اب تک بنیادی تنخواہیں ادا کی جائیں گی، لیکن ان اراکین کو ٹی۔ اے، ڈی۔ اے اور دیگر الاؤنسز نہیں ملیں گے، 13 مئی سے 31 دسمبر تک 1.5 لاکھ فی رکن تنخواہ ادا کی جائے گی، صوبائی اسمبلی کی 55 مخصوص نشستوں کے اراکین کو بھی بنیادی تنخواہ ادا کی جائے گی۔