محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی: رمضان 1447 کی شروعات کب؟

0
77
محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی: رمضان 1447 کی شروعات کب؟

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے آغاز کے حوالے سے پیش گوئی جاری کی ہے۔ امکان ہے کہ ملک بھر میں پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو رکھا جائے گا، جبکہ رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، چاند 17 فروری کو شام 5:01 پر پیدا ہوگا۔ کراچی میں 18 فروری تک چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو جائے گی، جو اسے دیکھنے کے لیے موزوں قرار دیتی ہے۔ شہر میں سورج غروب ہونے کا وقت 6:25 اور چاند غروب ہونے کا وقت 7:24 ہے، جس کی وجہ سے چاند دیکھنے کے امکانات زیادہ ہیں۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے، لیکن چاند دیکھنے کے لیے اس کی عمر کم از کم 19 گھنٹے ہونی ضروری ہے۔ حتمی اعلان کے لیے محکمہ موسمیات کی رپورٹ اور مقامی علماء کی ہدایات کا انتظار کرنا ہوگا۔

Leave a reply