محبوبہ کو منانے کیلیے عاشق نے بل بورڈ پر محبت نامہ لکھ دیا
ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں ایک عاشق نے بل بورڈ پر ہی محبوبہ کے لیے محبت کا خط لکھ دیا جس پر شہری بھی متوجہ ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقے کنوج کی مقامی سڑک پر اس بل بورڈ پر عاشق کی جانب سے یہ محبت نامہ تیار کیا گیا ہے۔ مکڑکنڈ نگر میں جی ٹی روڈ پر لگے بل بورڈ پر لکھا تھا، ‘ایشوریہ! مجھ سے شادی کرلو۔
دوسری جانب انتظامیہ بھی اس بل بورڈ سے لاعلم نظر آئی ہے جب کہ پولیس نے بل بورڈ کو فوری ہٹانے کی تصدیق کی ہے۔









