متحدہ عرب امارات کا 5 سالہ سیاحتی ویزا اب پاکستانیوں کے لئے دستیاب

متحدہ ہ عرب امارات نے کچھ سال قبل 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا متعارف کرایا ہے ، جو پاکستانیوں سمیت تمام ممالک کے شہریوں کیلیے دستیاب ہے۔
متحدہ عرب امارات کے امیگریشن عہدیداروں کیمطابق ، ویزا خاص طور پر ان افراد کیلئے مفید ہے جو ماضی میں ویزا کےسنگین معاملات کا سامنا کر رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ ویزا 5 سال کیلیےکارآمد رہا ہے اور درخواست دہندہ کوگرنٹر یا میزبان کے بغیر متحدہ عرب امارات میں بار بار داخل ہونیکی اجازت دیتا ہے۔
حکام نے بتایا کہ 5 سالہ ویزا ہولڈرکو ہر دورے پر 90 دن رہنے کی اجازت ہے ، جسے مزید 90 دن تک بڑھایا جاسکتا ہے ، تاہم ، ایک سال میں کل قیام 180 دن سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔









