متحدہ عرب امارات میں دستاویزات کی تصدیق کے لیے شرائط

0
286
متحدہ عرب امارات میں دستاویزات کی تصدیق کے لیے شرائط

ہاٹ لائن نیوز : اماراتی وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کے لیے تین بنیادی شرائط رکھی ہیں۔

تصدیق کے لیے، دستاویز کو امارات سے ہی ویب سائٹ یا وزارت خارجہ کی درخواست کے ذریعے اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

ایمریٹس الیوم کے مطابق تصدیق شدہ دستاویزات کا انگریزی یا عربی میں ہونا ضروری ہے۔ ان کا ترجمہ کسی منظور شدہ ادارے سے ہونا چاہیے۔ دستاویز پلاسٹک کوڈڈ نہیں ہونی چاہیے۔

امارات کے باہر سے دستاویزات کی تصدیق کیلیے سفارت خانے یا قونصلیٹ سےرجوع کیاجاسکتاہے جبکہ آن لائن تصدیق کی سہولت امارات کےاندر سےہی فراہم کی جاتی ہے۔

تصدیق شدہ دستاویزات نامزد سروس فراہم کنندہ سے رابطہ کرکے ڈیلیوری سروس کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Leave a reply