ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز

0
24
ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے۔

وائرل تصاویر میں ماہ نور بلوچ ہدایت کار فہیم برنی کے ہمراہ نظر آ رہی ہیں۔ تصاویر میں انہوں نے سیاہ رنگ کا شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا ہے، جبکہ ان کا بوب کٹ ہیئر اسٹائل بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا۔

تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔ متعدد مداحوں نے طویل عرصے بعد اپنی پسندیدہ اداکارہ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی صحت و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ پاکستان کی ان معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنی اداکاری اور منفرد انداز کے باعث ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔

Leave a reply