
ہاٹ لائن نیوز : ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ریل شیئر کی ہے، ویڈیو میں ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر سلیم کریم کی طرف سے ملنے والے تمام تحائف سے محبت کرتی ہیں، کیونکہ ان کے تحائف کا انتخاب بہترین ہے۔
ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے وہ تمام تحائف پسند ہیں جو میرے شوہر مجھے دیتے ہیں۔ لیکن آخری تحفہ جو انہوں نے مجھے دیا، میں نے اسے کھو دیا، مجھے لگتا ہے کہ کسی نے اسے چرایا ہے، اور جس نے اسے چرایا وہ جہنم میں جائے گا، کیونکہ میرے شوہر کا خیال ہے کہ میں نے اسے جان بوجھ کر کھو دیا ہے لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔ میرے شوہر مجھے جو تحائف دیتے ہیں ان میں سے مجھے وہ خوبصورت چوڑیاں بہت پسند ہیں جو وہ ہر ہفتے مجھے دیتے ہیں۔









