ماں اور مردہ بیٹی کی محبت سوشل میڈیا پر وائرل

0
254
ماں اور مردہ بیٹی کی محبت سوشل میڈیا پر وائرل

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں ماں بیٹی کے بارے میں ایک خوفناک خبر ان دنوں میڈیا کی توجہ حاصل کر رہی ہے جہاں بھارتی ریاست کولکتہ سے تعلق رکھنے والی ایک ماں3دن تک اپنی بیٹی کی لاش کےپاس بیٹھی رہی۔

52 سالہ خاتون اپنی مردہ بیٹی کے ساتھ ریاست کے علاقے بارانگر میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں موجود تھی جہاں وہ 21 سالہ مردہ بیٹی سے باتیں کرتی رہی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اپنی مردہ بیٹی کو کھانا کھلانے کی کوشش کر رہی تھی کہ لاش سے اٹھنے والی بدبو کے باعث پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

50 سالہ خاتون، جس کی شناخت ڈیبی بھومک کے نام سے ہوئی ہے، 2006 سے لال باڑی اپارٹمنٹ میں رہ رہی تھی، لیکن وہ اپنے شوہر کی طلاق کے بعد اپنی بیٹی کے ساتھ رہ رہی تھی۔

بدھ کو بیٹی دیبولینا کی موت اس وقت ہوئی جب پڑوسی ارشیتا مکھرجی نے بدبو آنے پر گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا، جس کے بعد پڑوسی نے بتایا کہ بیٹی بستر پر مردہ پڑی تھی، اور لاش بھی گل سڑ چکی تھی۔

تاہم خاتون کا اصرار تھا کہ میری بیٹی 3 دن سے بستر پر ہے، نہ بات کر رہی ہے اور نہ کچھ کھا رہی ہے، جب کہ پڑوسی نے ماں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن 50 سالہ دیبی اصرار کرتی رہی کہ میری بیٹی زندہ ہے۔

خاتون کی ذہنی حالت پر شک کرتے ہوئے پولیس نے اسے اسپتال میں داخل کرایا جس سے معلوم ہوا کہ وہ شیزوفرینیا میں مبتلا ہے۔

Leave a reply