مالی مسائل کا شکار پاکستان ہاکی فیڈریشن، آئندہ ایونٹس کے لیے کروڑوں روپے درکار

0
200
مالی مسائل کا شکار پاکستان ہاکی فیڈریشن، آئندہ ایونٹس کے لیے کروڑوں روپے درکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، حالانکہ حکومتی سطح پر کچھ معاونت فراہم کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈریشن کے پاس کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس دینے کے لیے بھی فنڈز موجود نہیں، جب کہ آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیے خطیر رقم درکار ہے۔

رپورٹس کے مطابق صرف پرو لیگ کے ایک ایڈیشن کے اخراجات کے لیے 10 کروڑ روپے درکار ہیں، جبکہ ایشین چیمپئنز ٹرافی، ورلڈکپ کوالیفائر، ایشین گیمز اور ممکنہ طور پر اولمپک کوالیفائرز جیسے ایونٹس میں شرکت کے لیے مجموعی طور پر 30 سے 35 کروڑ روپے کی فوری ضرورت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو آئندہ ایک سال کے دوران کم از کم 45 کروڑ روپے کے فنڈز اکٹھے کرنا ہوں گے تاکہ تمام شیڈول ایونٹس میں قومی ٹیم کی شرکت یقینی بنائی جا سکے

Leave a reply