
ہاٹ لائن نیوز : فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اس کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے مالک مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ کسی شخص کے لیے اس کے خاندان سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہے۔ دوسروں پر بھی توجہ دی جائے لیکن سب سے زیادہ توجہ گھر والوں پر دی جائے۔
ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے حاضرین کو اپنے روزمرہ کے معمولات کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ رات کی اچھی نیند کے بعد جب وہ صبح آٹھ بجے اٹھتے ہیں تو سب سے پہلا کام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ ڈیٹس چیک کرنا ہے۔
پہلے وہ روزانہ کچھ وقت جاگنگ کرتے تھے۔ اب وہ اپنے گھر کی حدود میں مارشل آرٹ کی مشق کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔
مارشل آرٹ کی مشق کرنے کے بعد مارک زکربرگ کچھ وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ چیٹنگ میں گزارتے ہیں۔ ہلکے ناشتے میں، وہ اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ گپ شپ کرتے ، ایک یا دو گانے سنتے اور پھر ان کی تعلیم کے بارے میں کچھ بات چیت کے بعد دفتر جانے کی تیاری کرتے ہیں ۔
مارک زکربرگ نے کہا کہ کسی بھی شخص کو اپنی زندگی کے لیے سنجیدہ ہونا چاہیے۔ اسے طے کرنا چاہیے کہ زندگی بھر کیا کرنا ہے اور روزمرہ کے معمولات کی حدود میں کیا کرنا ہے۔ فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ زندگی جیسی نعمت کو فضول کاموں میں ضائع کرنے کے بجائے معاملات کو خوش اسلوبی سے نمٹانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس طرح زندگی میں توازن پیدا ہوتا ہے۔









