
ہاٹ لائن نیوز : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیمطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر کو غیر مشروط اور بحفاظت رہا کروالیا گیاہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل خالدامیرکے تین رشتہ داروں کو بھی رہا کروسدیا گیا ہے۔ جس کے بعد تمام یرغمالی بحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں۔
اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ رہائی میں قبائلی عمائدین اور مقامی عمائدین نے اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد اور ان کے عزیزوں کو جرائم پیشہ عناصر نے اس وقت اغوا کر لیاتھا جب وہ اپنے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کیلے ڈی آئی خان کی تحصیل کولاچی میں اپنے آبائی علاقے آئے تھے۔








