لڑکیوں کو نشہ پلا کر ان کے اعضاء فروخت کرنے کا انکشاف

0
146
لڑکیوں کو نشہ پلا کر ان کے اعضاء فروخت کرنے کا انکشاف

ہاٹ لائن نیوز : مصری خاتون نے ویڈیو شیئر کرکے ملک میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ ملک میں ایک گروہ سرگرم ہے جو لڑکیوں کو اغوا کرکے انکے اعضا فروخت کرتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کے جنوب میں قنا گورنری میں ایک ہسپتال کے سامنے سے کچھ لڑکیاں اعضاء کے بغیر پائی گئیں۔

خاتون نے ویڈیو میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ خواتین کا ایک گروہ جو لڑکیوں کو منشیات کھلانے کے بعد اغوا کر کے انکے اعضاء فروخت کرتا ہے۔

مذکورہ خاتون کی ویڈیو مصر کی سیکیورٹی سروسز تک پہنچ گئی جس پر انہوں نے جانچ پڑتال کرکے خاتون کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ خاتون نے بعد میں اعتراف کیا کہ اس نے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تاکہ وہ زیادہ ویوزحاصل کرسکیں جس سے وہ فائدہ اٹھانا چاہتی تھی۔ پولیس نے کہا کہ اسکے جھوٹے دعوے پر اسکے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Leave a reply