لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی نافذ، بیروت میں جشن

0
3
لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی نافذ، بیروت میں جشن

لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جس کے بعد دارالحکومت بیروت میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر خوشی کا اظہار کیا۔ مختلف علاقوں میں جشن منایا گیا اور بعض مقامات پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔
دوسری جانب جنگ بندی کے اعلان پر تہران میں بھی حزب اللہ کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
ایران کی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنان اور خطے کے عوام اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ اس جنگ میں کامیابی حزب اللہ کے حصے میں آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ بندی لبنان کی مزاحمت، استقامت اور ایران کی حمایت کا نتیجہ ہے۔

Leave a reply