لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سیکرٹری داخلہ ذاتی حثیت میں طلب

0
244
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سیکرٹری داخلہ ذاتی حثیت میں طلب

ہاٹ لائن نیوز : بچے کی بیرون ملک سے بازیابی کیس پر درخواست میں سماعت

عدالت نے 8 اپریل کو وفاقی سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں جواب سمیت طلب کر لیا ہے، عدالت نے وفاقی وزرات داخلہ وزارت خارجہ کی جانب سے آئندہ سماعت پر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نےخاتون رابعہ امتیاز کی درخواست پر کیس کی سماعت کی،وفاقی حکومت کی جانب سے رفاقت ڈوگر سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران وفاقی چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کو طلب کیا تھا ، وہ کدھر ہیں ؟

ڈپٹی سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ وہ سرکاری مصروفیات کی وجہ نہیں آسکے ، ان کی جگہ میں آیا ہوں۔ اس کے جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو تو بلایا ہی نہیں ، عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا، سب سے زیادہ ضروری عدالت میں حاضر ہونا ہے، طلبی کے باوجود عدالت حاضر نہ ہونے پر کیوں نہ سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا جائے،

وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کی جانب سے بچے عبدالمنان کی بازیابی کے لئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی اور عدالت نے پیش کی گئی تمام رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Leave a reply