لاہور ہائیکورٹ میں مستقل چیف جسٹس کی تقرری نہ ہوسکی

0
206
لاہور ہائیکورٹ میں مستقل چیف جسٹس کی تقرری نہ ہوسکی

وفاقی حکومت کا جسٹس شجاعت علی خان کو قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کرنے کا فیصلہ

مستقل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تقرری کے لیےجولائی کے پہلے ہفتے میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس بلائے جانے کا امکان, ذرائع

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں فوری طور پر مستقل چیف جسٹس کی تقرری کا فیصلہ نہیں ہوسکا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کا نوٹفکیشن جاری ہونے کے بعد فوری طور پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدہ کی خالی آسامی پر کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ کے سیینر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان کو قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کردیا جائے گا

وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت وفاقی حکومت قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کی تقرری کا نوٹفکیشن جاری کرے گی

Leave a reply