لاہور پولیس کیجانب سے شہری پرتشدد کی ویڈیو وائرل

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب پولیس ان دنوں سوشل میڈیا پر کئی طرح سے توجہ حاصل کر رہی ہے لیکن اس بار پنجاب پولیس تنقید کی زد میں ہے۔
حال ہی میں پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کی جانب سے شہری پر تشدد کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے گریٹر پارک میں پولیس اہلکار کی جانب سے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ موصول ہونے والی فوٹیج میں اہلکار کو شہری کے ساتھ بدسلوکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ تشدد کا نشانہ بننے والے کی شناخت جھولے والےکے طور پر ہوئی ہے۔
دوسری جانب ویڈیو وائرل ہونیکے بعد اعلیٰ افسران نے نوٹس لے لیا ہے۔ اعلیٰ افسران سےواقعے کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے جبکہ تشدد کرنے والے کانسٹیبل کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔









