لاہور: تین سالہ بچی کے معدے سے ہیئر پن کامیابی سے نکال لی گئی

0
67
لاہور: تین سالہ بچی کے معدے سے ہیئر پن کامیابی سے نکال لی گئی

لاہور میں ڈاکٹروں نے ایک نازک طبی کارروائی کے دوران تین سالہ بچی کے معدے سے ہیئر پن محفوظ طریقے سے نکال لی۔ اسپتال کے مطابق یہ پروسیجر اینڈو اسکوپی کے ذریعے انجام دیا گیا، جس کی سربراہی ڈاکٹر حوریہ رحمان نے کی، جبکہ سینئر ڈاکٹروں نے اس عمل کی نگرانی کی۔

اطلاعات کے مطابق چونگی امر سدھو کی رہائشی ننھی جنت نے کھیل کے دوران غلطی سے ہیئر پن نگل لی تھی۔ گھر والوں کے اسپتال لانے پر ایکسرے میں پن معدے میں واضح طور پر نظر آئی، جس کے بعد فوری طور پر اینڈو اسکوپک طریقے سے اسے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ خوش قسمتی سے کارروائی کامیاب رہی اور بچی کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے۔

Leave a reply