لاہور: بسنت کے موقع پر 13 اسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

0
124
لاہور: بسنت کے موقع پر 13 اسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

محکمہ صحت پنجاب نے بسنت کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے لاہور کے 13 سرکاری اسپتالوں کو چھ سے آٹھ فروری تک ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
مراسلے میں اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس دوران میڈیکل، نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف مکمل موجود رہے، ادویات، ڈرپس، ویکسین اور ضروری سرجیکل سامان دستیاب ہو۔ اسپتالوں میں ہنگامی صورت حال کے لیے بیڈز مختص کیے جائیں اور بلڈ بیگز کی موجودگی اور خون عطیہ کرنے والے افراد کی فہرستیں تیار رکھی جائیں۔
مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ایکسرے، الٹراساونڈ، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشینیں فعال رہیں اور موبائل و ٹیلی فون کنکشن بھی ہر وقت دستیاب ہوں۔
تمام اسپتالوں کو اپنی تیاریوں کا جامع پلان تیار کرکے محکمہ صحت کو جمع کروانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ بسنت کے دوران شہریوں کو فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

Leave a reply