لاہور ائیرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی

0
146
لاہور ائیرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی

لاہور ائیرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ کے کارگو ایریا میں اچانک آگ لگ گئی، ابتدائی اطلاث کے مطابق آگ کارگو ایریا میں لگی جس کے سبب ہنگامی صورت حال پیدا ہو گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی وہیکلز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھانا شروع کیا، ریسکیو کی آٹھ گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں تاکہ کسی ممکنہ نقصان کو روکا جا سکے، آپریشن کے دوران مسلسل نگرانی کی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کا واقعہ آپرن ایریا سے 1 کلومیٹر دُور پیش آیا۔

Leave a reply