لانڈھی کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق

0
214
لانڈھی کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق

کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایک افسوسناک حادثے میں واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ماں اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری سے آنے والے واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو زور دار ٹکر ماری۔ مقامی افراد کے مطابق واقعے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

تاحال پولیس یا متعلقہ حکام کی جانب سے ٹینکر ڈرائیور کی گرفتاری یا اس کے خلاف کسی کارروائی کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رواں سال کے دوران کراچی میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 195 ہو چکی ہے، جس پر شہری حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

Leave a reply