لاس اینجلس میں لگی آگ سے ہالی ووڈ اداکارہ ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : ‘دی بلیوز برادرز’ اور ‘دی 10 کمانڈمنٹس’ میں اپنے کرداروں سے شہرت پانے والی 95 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ ڈیلیس لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔
95 سالہ اداکارہ کی باقیات اتوار کو شمال مشرقی لاس اینجلس کے الٹاڈینا محلے میں واقع انکے گھر سے ملی تھیں، جب انکے اہل خانہ نے پہلے انکی گمشدگی کی اطلاع دی تھی جب وہ انخلاء کے مقام پر نہیں تھیں۔
اسکی پوتی ڈیلس کیلی نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ اس نے آخری بار اپنی دادی کو منگل (7 جنوری) کودیکھا تھا، جس دن آگ لگی تھی۔
کیلی نے ایک دل دہلا دینے والی فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ اس کی دادی کی باقیات مل گئی ہیں۔








