لائیو اسٹریم نے ماں اور بیٹی کو 30 سال بعد ملا دیا

0
142
لائیو اسٹریم نے ماں اور بیٹی کو 30 سال بعد ملا دیا

چین میں ایک خاتون 30 سال سے زائد عرصے بعد اپنی بچھڑی ہوئی ماں سے محض ایک لائیو ویڈیو کی بدولت دوبارہ مل گئیں۔

یہ واقعہ مشرقی چین کے صوبے ژجیانگ کے شہر وینزو میں پیش آیا جہاں 32 سالہ یان نامی خاتون ایک فیکٹری میں کام کرتی ہیں۔ یان نے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک لائیو ویڈیو دیکھی جس میں ایک 52 سالہ خاتون اپنی گمشدہ بیٹی کو تلاش کرنے کی بات کر رہی تھیں۔

ویڈیو دیکھتے ہی یان کو محسوس ہوا کہ خاتون کی شکل و شباہت اس سے بہت ملتی ہے، جس پر اس نے کمنٹ کیا: “شاید میں ہی آپ کی بیٹی ہوں۔”

یہ خاتون، جنہیں شو کہا جاتا ہے، صوبہ جیانگشی سے تعلق رکھتی ہیں اور 2022 سے اپنی بیٹی کی تلاش میں سوشل میڈیا کا سہارا لے رہی تھیں۔ شو نے یان کو مشورہ دیا کہ وہ پولیس سے رجوع کرے تاکہ معاملے کی تصدیق ہو سکے۔

بعد ازاں پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جس سے ثابت ہو گیا کہ یان واقعی شو کی بیٹی ہے۔ اس خوشخبری کے بعد شو اپنے دیگر اہل خانہ کے ساتھ ژجیانگ پہنچیں جہاں ماں اور بیٹی کا طویل جدائی کے بعد جذباتی ملاپ ہوا۔ ملاقات کے دوران دونوں آبدیدہ ہو گئیں اور یان کی ملاقات اپنے بھائی بہن سے بھی ہوئی۔

شو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یان ان کی سب سے چھوٹی بیٹی تھی جسے مالی مشکلات کے باعث ایک رشتے دار کے حوالے کیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں پیچیدہ حالات کے باعث یان ایک بے اولاد جوڑے کے پاس چلی گئی اور پھر وہ بھی اسے ایک سرکاری عمارت کے باہر چھوڑ گئے، جس کے بعد یان ایک اور خاندان میں پلی بڑھی۔

یان کے مطابق، وہ اپنے گود لینے والے والدین سے بہت محبت کرتی ہے اور ان ہی کے ساتھ پلی بڑھی ہے۔ اگرچہ وہ اپنے اصل خاندان سے مل کر خوش ہے، مگر وہ ابھی یہ فیصلہ نہیں کر سکی کہ وہ مستقل طور پر ان کے ساتھ رہے گی یا نہیں۔

شو نے اس ملاقات کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی قرار دیا اور کہا کہ برسوں کی تلاش اب مکمل ہوئی ہے۔

Leave a reply