لائبہ خان نے نئی دلہنوں کو مالی طور پر ہوشیار فیصلے کرنے کی نصیحت کر دی

0
64
لائبہ خان نے نئی دلہنوں کو مالی طور پر ہوشیار فیصلے کرنے کی نصیحت کر دی

پاکستان کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے نئی دلہنوں کو شادی کے اخراجات کے حوالے سے اہم مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہنگے عروسی ملبوسات پر زیادہ خرچ کرنے کے بجائے سونے میں سرمایہ کاری کرنا بہتر ہے، کیونکہ یہ مستقبل میں قیمتی اور محفوظ اثاثہ ثابت ہوتا ہے۔
حال ہی میں اپنی شادی کی خبریں اور ویڈیوز شیئر کرنے والی لائبہ خان نے “دی ٹریکی پوڈ کاسٹ” میں ماہ نور خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شادی کے مالی اور عملی پہلوؤں پر اپنی رائے دی۔
لائبہ خان کا کہنا تھا کہ دلہنوں کو مہنگے کپڑے خریدنے کی ضرورت نہیں، شادی کے لباس کو کرائے پر لے لینا زیادہ معقول ہے کیونکہ یہ لباس عام طور پر صرف ایک بار پہنا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی دلہنیں سونے میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ یہ قیمتی اثاثہ بنتا ہے۔ علاوہ ازیں، میک اپ کے بارے میں انہوں نے مشورہ دیا کہ معیار پر توجہ دی جائے کیونکہ شادی کے دن کا میک اپ اہم ہوتا ہے۔
اپنی شادی کے فیصلے کے بارے میں لائبہ خان نے کہا کہ بچپن سے ہی شادی کا شوق تھا، لیکن وقت کے ساتھ یہ احساس ہوا کہ شادی ایک بڑی ذمہ داری ہے اور ذہنی طور پر تیار ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی دباؤ میں آ کر کبھی بھی شادی نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ دباؤ میں کیے گئے فیصلے اکثر ناکام ہو جاتے ہیں۔
لائبہ خان نے بتایا کہ انہوں نے شادی کا فیصلہ طویل غور و فکر کے بعد کیا اور اپنے خاندان سے بات چیت کر کے سب کچھ ترتیب دینے کے بعد ہی شادی ممکن ہوئی۔

Leave a reply