قومی کرکٹر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

0
191
قومی کرکٹر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے جس کے لیے وہ اپنے کوچز اور ساتھیوں کے مشکور ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ 31 سالہ عثمان قادر نے 16 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جس میں ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ ، عثمان ٹیم کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے سے تنگ آچکے تھے۔

لیجنڈری پاکستانی لیگ اسپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نےایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

Leave a reply