قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس: مالی پوزیشن پر بریفنگ اور ایوارڈ شیڈول طے ہوگا

0
92
قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس: مالی پوزیشن پر بریفنگ اور ایوارڈ شیڈول طے ہوگا

اسلام آباد: حکومت نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کااجلاس 4 دسمبرکو طلب کرلیا ہے۔

اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب کریں گے، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور پرائیوٹ ممبران شریک ہوں گے۔

ایجنڈےکےتحت وفاقی سیکرٹری حکومت کی مالی صورتحال پربریفنگ دینگے، جبکہ صوبائی نمائندے 10، 10 منٹ کیلیے اپنی مالی پوزیشن پر روشنی ڈالیں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں آئندہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی تیاری کے لیے اجلاسوں کا شیڈول اور ٹائم لائنز بھی طے کی جائیں گی۔

Leave a reply