قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

0
264
قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے شہر شکارپور میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شکارپور میں قومی شاہراہ پر مہران کار اور ٹریلر میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

لاشوں کی شناخت حاکم علی، اختر علی ، احمد علی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a reply