فی لیٹر پیٹرول پر 142 روپے سے زائد اضافی بوجھ

0
11
فی لیٹر پیٹرول پر 142 روپے سے زائد اضافی بوجھ

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے اعلان کے باوجود صارفین کو مکمل ریلیف منتقل نہیں ہو سکا، کیونکہ فی لیٹر پیٹرول پر لیوی اور مختلف چارجز کا بوجھ برقرار ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی بنیادی (ایکس ریفائنری) قیمت تقریباً 235 روپے 37 پیسے ہے، تاہم عوام کو یہ پیٹرول 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق فی لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 142 روپے سے زائد کی مختلف لیویز اور مارجنز شامل کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے مجموعی قیمت میں واضح اضافہ برقرار رہتا ہے۔
تفصیلات کیمطابق پیٹرولیم لیوی کیمد میں 1سو16 روپے 08 پیسے فی لیٹر وصول کیے جارہے ہیں، جبکہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی 2 روپےاور 50 پیسے فی لیٹرعائد ہے۔
ماہرین کے مطابق انہی اضافی چارجز کے باعث عالمی یا بنیادی قیمت میں کمی کا اثر عام صارف تک پوری طرح نہیں پہنچ پاتا۔

Leave a reply