فیکٹری کے بجلی کے بلوں کی اقساط کرنے کے اقدام پر عدالت نے لیسکو چیف سے جواب مانگ لیا

0
150
فیکٹری کے بجلی کے بلوں کی اقساط کرنے کے اقدام پر عدالت نے لیسکو چیف سے جواب مانگ لیا

لاہور ہائیکورٹ میں فیکٹریوں کے بجلی کے بلوں کی قسطیں کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت عدالت نے سی ای او لیسکو کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

جسٹس انوار حسین نے فائیو سٹار اسٹیل انڈسٹریز سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر مومن ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سی سی او لیسکو انڈسٹریز کے بجلی بلوں کے بلوں کی اقساط کررہے ہیں سی ای او لیسکو کے پاس بلوں کی قسط کرنے کا اختیار نہیں ہے سی ای او لیسکو غیر قانونی طور پر فیکٹریوں کی بجلی کے بلوں کی قسطیں کررہے ہیں درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سی ای او کی جانب سے فیکٹریوں کے بلوں کی قسطوں کو غیر قانونی قرار دے

Leave a reply