
اسلام آباد: 27 ویں ترمیم کی ممکنہ منظوری کے موقع پر سینیٹر فیصل واوڈا مٹھائی لے کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے اور صحافیوں کو مٹھائی پیش کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ ایڈوانس مٹھائی لینے آئے ہیں اور نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیفنس لائن کو مزید مضبوط کرنا ضروری ہے اور جو اقدامات موجودہ صدر کے لیے کیے جا رہے ہیں، وہ مستقبل کے لیے بھی مفید ہوں گے۔
فیصل واوڈا نے کہا، “آپ 27 ویں ترمیم کی مٹھائی کھائیں اور 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں۔”









