فیصل آباد میں خوفناک حادثہ، 2 جاں بحق، 2 زخمی

0
324
فیصل آباد میں خوفناک حادثہ، 2 جاں بحق، 2 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : فیصل آباد میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کیمطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت معاذ اور واعظ کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کیمطابق حادثہ کار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس نے لاشیں ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔

Leave a reply