فیروز خان کی پوسٹ پر تنازعہ: سابقہ اہلیہ اور موجودہ اہلیہ کے درمیان گرما گرم تبادلہ

0
147
فیروز خان کی پوسٹ پر تنازعہ: سابقہ اہلیہ اور موجودہ اہلیہ کے درمیان گرما گرم تبادلہ

سوشل میڈیا پر حال ہی میں اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کے درمیان ایک تنازعے نے زور پکڑ لیا ہے۔ یہ معاملہ تب شروع ہوا جب علیزہ سلطان نے فیروز خان کی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک کمنٹ کیا جس میں انہوں نے سردیوں کے کپڑوں اور یونیفارم کے حوالے سے درخواست کی۔

اس کمنٹ کے بعد فیروز خان کی موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پیغامات عوامی سطح پر مناسب نہیں اور علیزہ سلطان کے رویے سے فیروز خان پہلے ہی ذہنی طور پر متاثر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علیزہ سلطان کو فیروز خان سے ذاتی رابطے یا پریشان کرنے کا کوئی حق نہیں رہا اور بہتر ہوگا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی پر توجہ دیں۔

اس بحث میں فیروز خان کی بہن بھی شامل ہو گئیں اور وضاحت کی کہ بچوں کے اخراجات کی ذمہ داری پوری کی جاتی رہی ہے، اور 2 لاکھ روپے ماہانہ بھیجے جاتے ہیں۔

بعد ازاں پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا، لیکن اس سے پہلے ہی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کے اسکرین شاٹس وائرل ہو چکے تھے۔

Leave a reply