
فہد مصطفیٰ کی انڈیا کو دوٹوک وارننگ
معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے انڈین جارحیت پر انڈیا کو دوٹوک وارننگ دی ہے، اپنے شو جیتو پاکستان کے شروع میں مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ہمیں تو مزہ ہی آ گیا ہے اور ہم سب کا دل خوش ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پُرامن ملک ہے جہاں مسلمان، ہندو، سکھ اور عیسائی سب برابر ہیں، یہ وہ ملک ہے جہاں ہر بچہ سکون سے سانس لیتا ہے،انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا کریڈٹ تو پاکستانی میڈیا کو جاتا ہے جس نے مثبت رپورٹنگ کی اور وہی سب کچھ دکھایا جو اصل میں ہو رہا تھا۔
دوسروں کی طرح جھوٹ نہیں بولا، یہاں پر جو کچھ بھی ہوا ہے انڈیا نے اسے محسوس کیا،انہوں نے ایک واضح پیغام میں کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں، لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، انڈیا کو یہ سمجھنا ہو گا کہ یہ کوئی فلمی سین نہیں بلکہ حقیقی دنیا ہے اور یہاں پر ہر قدم کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔









