
ہاٹ لائن نیوز : فیصل آباد کی تحصیل ڈجکوٹ میں رات گئے فٹبال ٹورنامنٹ میں کمنٹیٹر اور میزبان زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ میں فٹبال ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مسلح شخص نے سٹیج پر جانے کی کوشش کی۔ تاہم اجازت نہ ملنے پر ملزم نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات سیمی فائنل میچ کے دوران پیش آیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔









