فون آف ، گھر پر لاک ، کیا رنویر الہ آبادیہ روپوش ہوچکے؟

0
133
فون آف ، گھر پر لاک ، کیا رنویر الہ آبادیہ روپوش ہوچکے؟

ہاٹ لائن نیوز : ہندوستانی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ جو اپنے متنازعہ تبصروں کیوجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور قانونی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ، کچھ دن سے لاپتہ ہیں۔

ممبئی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ رنویر کا فون بند ہے اور اسکی رہائش گاہ بھی لاک ہے ، یہی وجہ ہے کہ پولیس انتک رسائی حاصل نہیں کرسکتی ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ رنویر کے وکیل سے رابطہ نہیں کیا جاسکا۔

رنویر الہ آبادیہ کو گذشتہ دن ایک شو میں اپنے فحش ریمارکس کیوجہ سےطلب کیا گیا تھا۔ شو میں انکے سوالات نے ایک اہم تنازعہ اٹھایا ، جسکے بعد پولیس نے اسکے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔

Leave a reply